ہماری 4-کوڑےدانوں والی فضلہ کی خدمت

آپ کو اپنے کچرے کو 4 مختلف کچرہ دانوں میں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

کھانے اور باغ کی آرگینکس کے لیے کوڑے دان (ہلکا سبز ڈھکن) •

کوڑے دان (سرخ یا گہرا سبز ڈھکن) •

ری سائیکلنگ کے لیے کوڑے دان (پیلا ڈھکن) •

شیشے کی ری سائیکلنگ کے لیے کوڑے دان (جامنی ڈھکن) •

اپنے فضلے کو 4 کوڑے دانوں میں چھانٹ کر، آپ کی زیادہ سے زیادہ ری سائیکلنگ کو نئی چیزوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جیسے شیشے کے برتن، ملچ اور کمپوسٹ۔

4 bins with arabic tr

:آپ کو اپنے کچرے کو 4 مختلف کچرہ دانوں میں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔


آپ کو اپنے کوڑے دانوں کو کب باہر رکھنا چاہیے

یہ جاننے کے لیے کہ آپ نے اپنے کوڑے دانوں کو اٹھانے کے لیے کن ہفتوں میں باہر رکھنا ہے اپنے ڈبوں کو اٹھائے جانے کا کیلنڈر استعمال کریں۔

آپ کے فضلے کے کیلنڈر پر رنگین تاریخیں آپ کو بتاتی ہیں کہ آپ نے پیلے رنگ کے ڈھکن اور جامنی رنگ کے ڈھکن والے کوڑےدانوں کو اٹھائے جانے کے لیے کن ہفتوں میں باہررکھنا ہے۔

merri-bek.vic.gov.au/bin-collection-calendar :اپنےکوڑےدان کو اٹھانے کا کیلنڈر یہاں دیکھیں

پیلے رنگ کی تاریخ بتاتی ہے کہ اپنے ری سائیکلنگ کے کوڑے دان کو کب باہر رکھنا ہے۔ 🟡

جامنی رنگ کی تاریخ بتاتی ہے کہ اپنے شیشے کے کوڑے دان کو کب باہر رکھنا ہے۔ 🟣

کھانے اور باغ کے فضلے کے لیے آپ کے کوڑے دان کو ہر ہفتے اٹھایا جاتا ہے۔ 🟢

آپ کے عام کوڑے دان کو ہر ہفتے اٹھایا جاتا ہے۔ 🔴


آپ کو اپنے کچرے کو 4 مختلف کچرہ دانوں میں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔


آاپنے کوڑے دان کے سائز کو کیسے تبدیل کریں

کیا آپ کو اپنے کوڑے دانوں کا سائز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟

آپ اپنے ری سائیکلنگ، شیشے یا کھانے اور باغ کے فضلے کے لیےکوڑے دانوں کو مختلف سائز میں مانگ سکتے ہیں۔

eservices.moreland.vic.gov.au/ePathway/Pro... :اس فارم کو پُر کریں

eservices.moreland.vic.gov.au/ePathway/Pro... :اپنے کوڑے دان کا سائز تبدیل کرنے کے لیے اس فارم کو پُر کریں

کچھ کوڑے دانوں پر فیس لاگو ہوتی ہے۔

بڑے کوڑے دان کے لیے زیادہ فیس اور چھوٹے کوڑے دان کے لیے کم فیس ہے۔

جائیداد کے مالک کو آپ کے کوڑے دان کا سائز تبدیل کرنے کی درخواست دینی چاہیے۔

کرایہ دار

اگر آپ نے اپنا گھر کرائے پر لیا ہوا ہے، تو براہ کرم اپنے مالک مکان یا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

کیا آپ مشترکہ کوڑے دان استعمال کرتے ہیں؟

یونٹس، ٹاؤن ہاؤسز یا اپارٹمنٹس میں رہنے والے لوگ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں موجود آپ کے کوڑے دانوں کی تعداد میں ردوبدل کیا جائے ، تو اپنی اونرز کمیٹی کو نظرثانی کے لیے درخواست دیں۔

merri-bek.vic.gov.au/globalassets/website-... :وہ اس فارم کو پرکر سکتے ہیں

پر ای میل کریں waste@merri-bek.vic.gov.au یا


شیشے کی ری سائیکلنگ پھینکنے یا ڈالنے کے مقامات

کچھ گھرانوں کو اپنی شیشے کی بوتلوں اور مرتبانوں کو انہیں پھینکنے کے مقامات پر لے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پھینکنے کے مقامات پر جامنی رنگ کے ڈھکنوں کے ساتھ کوڑے دان ہوتے ہیں اور یہ آپ کے گھر کے قریب واقع ہوتے ہیں۔

اگر آپ شیشے کو پھینکنے کے مقامات کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے پاس شیشے کے لیے اپنا کوڑے دان نہیں ہوگا۔

ہم نے ان گھرانوں کو مزید معلومات کے ساتھ ایک خط بھیجا ہے۔


ری سائیکل رائٹ پروگرام

آپ اپنے کوڑے دانوں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں تاثرات

ہمارا ری سائیکل رائٹ پروگرام رہائشیوں کی مدد کرتا ہے کہ انہیں اپنے کوڑے دانوں کا استعمال کیسے کرنا چاہیے۔

ہم آپ کے کوڑے دانوں کا معائنہ کرتے ہیں اور ان پر ایک ٹیگ لگاتے ہیں تاکہ آپ کو یہ معلوم ہو سکے کہ آپ نے اپنے ڈبوں میں کیا ڈالنا ہے۔

جب ہم صحیح اشیاء کو اپنے کوڑے دانوں میں ڈالتے ہیں، تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں ری سائیکل یا کمپوسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس سے ان کارکنوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے جو ہمارے کوڑے کی چھانٹی کرتے ہیں۔

جب میں غلط چیز کو اپنےکوڑے دان میں ڈالتا/ڈالتی ہوں تو اس سےکیا ہوتا ہے؟

اسے آلودگی کہتے ہیں۔

آلودگی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اپنے کوڑے دان میں غلط اشیاء ڈالتے ہیں۔

اگر اس میں غلط چیزیں ہیں تو شاید ہم آپ کے کوڑے دان کو نہ اٹھا پائیں۔